زبور 140‏:1‏-‏13

  • یہوواہ طاقت‌ور نجات‌دہندہ

    • بُرے لوگ سانپوں کی طرح ‏(‏3‏)‏

    • ظالم لوگوں کو مار ڈالا جائے ‏(‏11‏)‏

موسیقار کے لیے۔ داؤد کا نغمہ۔‏ 140  اَے یہوواہ!‏ مجھے بُرے لوگوں سے بچا؛‏ظالم لوگوں سے میری حفاظت کر،‏  2  ہاں، اُن سے جو اپنے دلوں میں بُرے منصوبے گھڑتے ہیںاور سارا دن لڑائی جھگڑا چھیڑتے ہیں۔‏  3  وہ اپنی زبان سانپ کی طرح تیز کرتے ہیں؛‏اُن کے ہونٹوں کے پیچھے زہریلے سانپوں کا زہر ہے۔ ‏(‏سِلاہ)‏  4  اَے یہوواہ!‏ مجھے بُرے لوگوں کے ہاتھوں سے محفوظ رکھ؛‏ظالم لوگوں سے میری حفاظت کر،‏ہاں، اُن سے جو مجھے گِرانے کی سازش کرتے ہیں۔‏  5  مغرور لوگوں نے میرے لیے پھندا چھپایا ہے؛‏اُنہوں نے راستے میں رسیوں کا جال بچھایا ہے۔‏ اُنہوں نے میرے لیے پھندے لگائے ہیں۔ ‏(‏سِلاہ)‏  6  مَیں یہوواہ سے کہتا ہوں:‏ ”‏تُو میرا خدا ہے۔‏ اَے یہوواہ!‏ مدد کے لیے میری اِلتجائیں سُن۔“‏  7  اَے حاکمِ‌اعلیٰ یہوواہ!‏ میرے طاقت‌ور نجات‌دہندہ!‏تُو جنگ کے دن میرے سر کی حفاظت کرتا ہے۔‏  8  اَے یہوواہ!‏ بُرے لوگوں کی خواہشیں پوری نہ ہونے دے۔‏ اُن کے منصوبوں کو کامیاب نہ ہونے دے تاکہ وہ غرور سے نہ بھر جائیں۔ ‏(‏سِلاہ)‏  9  جن لوگوں نے مجھے گھیرا ہوا ہے،‏اُن کے مُنہ سے نکلنے والی بُری باتیں اُن ہی کے سر آ پڑیں۔‏ 10  اُن پر جلتے کوئلے برسیں۔‏ اُنہیں آگ میں جھونک دیا جائے؛‏اُنہیں گہرے گڑھوں*‏ میں پھینکا جائے جہاں سے وہ کبھی نکل نہ سکیں۔‏ 11  دوسروں کو بدنام کرنے والے کو زمین پر*‏ کہیں جگہ نہ ملے۔‏ بُرائی ظالم لوگوں کا پیچھا کرے اور اُنہیں مار ڈالے۔‏ 12  مَیں جانتا ہوں کہ یہوواہ ادنیٰ لوگوں کا دِفاع کرے گااور غریبوں کو اِنصاف دِلائے گا۔‏ 13  بے‌شک نیک لوگ تیرے نام کی تعریف کریں گے؛‏سیدھی راہ پر چلنے والے تیرے حضور*‏ بسیں گے۔‏

فٹ‌ نوٹس

یا ”‏پانی کے گڑھوں“‏
یا ”‏ملک میں“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏تیرے چہرے کے سامنے“‏