زبور 60‏:1‏-‏12

  • خدا دُشمنوں پر غالب آتا ہے

    • ‏”‏اِنسانوں سے نجات کی اُمید لگانا بے‌کار ہے“‏ ‏(‏11‏)‏

    • ‏”‏خدا ہمیں طاقت بخشے گا“‏ ‏(‏12‏)‏

موسیقار کے لیے۔ اِس گیت کو ”‏یاددہانی کے سوسن“‏*‏ کے مطابق گایا جائے۔ داؤد کا مِکتام۔‏*‏ سکھانے کے لیے۔ یہ گیت اُس وقت کا ہے جب داؤد اَرام‌نحرائیم اور اَرام‌ضوباہ سے لڑے اور یوآب نے لوٹ کر وادیِ‌شور میں 12 ہزار ادومیوں کو مار ڈالا۔‏ 60  اَے خدا!‏ تُو نے ہمیں ٹھکرا دیا؛ تُو نے ہماری جنگی صفیں توڑ دیں۔‏ تُو ہم سے ناراض ہو گیا لیکن اب ہمیں دوبارہ قبول کر لے!‏  2  تُو نے زمین کو ہلا دیا اور اِسے چیر دیا۔‏ اِس کی دراڑیں بھر دے کیونکہ یہ گِرنے والی ہے۔‏  3  تُو نے اپنے بندوں پر مصیبتیں آنے دیں۔‏ تُو نے ہمیں مے پلائی جس سے ہم ڈگمگانے لگے۔‏  4  جو تیرا خوف رکھتے ہیں، اُنہیں اِشارہ دے*کہ وہ بھاگ جائیں اور تیر سے بچ جائیں۔ ‏(‏سِلاہ)‏  5  اپنے دائیں ہاتھ سے ہمیں بچا اور ہمیں جواب دےتاکہ تیرے پیارے بندے بچ سکیں۔‏  6  پاک*‏ خدا نے فرمایا ہے:‏ ‏”‏مَیں خوشی مناتے ہوئے سِکم کو وراثت کے طور پر دوں گااور وادیِ‌سُکات کو ناپ کر تقسیم کروں گا۔‏  7  جِلعاد میرا ہے اور منسّی بھی میرا ہے؛‏اِفرائیم میرا ہیلمٹ*‏ ہے؛‏یہوداہ میری حکمرانی کی لاٹھی ہے۔‏  8  موآب میرا مُنہ ہاتھ دھونے کا برتن ہے۔‏ ادوم پر مَیں اپنا جُوتا پھینکوں گا۔‏ فِلسطیہ کو ہرا کر مَیں جیت کے نعرے ماروں گا۔“‏  9  کون مجھے دُشمنوں سے گِھرے*‏ شہر میں لے جائے گا؟‏ کون مجھے دُور ادوم تک لے جائے گا؟‏ 10  اَے خدا!‏ تُو ہی ہمیں وہاں تک لے جائے گا۔‏مگر تُو نے تو ہمیں ٹھکرا دیا ہے۔‏ اَے ہمارے خدا!‏ تُو اب ہماری فوجوں کے ساتھ نہیں جاتا۔‏ 11  مصیبت میں ہماری مدد کرکیونکہ اِنسانوں سے نجات کی اُمید لگانا بے‌کار ہے۔‏ 12  خدا ہمیں طاقت بخشے گا؛‏وہ ہمارے مخالفوں کو روند ڈالے گا۔‏

فٹ‌ نوٹس

شاید یہ کوئی تاردار ساز، موسیقی کا کوئی انداز یا کوئی دُھن تھی۔‏
‏”‏الفاظ کی وضاحت“‏ کو دیکھیں۔‏
یا شاید ”‏اُنہیں تُو نے اِشارہ دیا ہے“‏
یا شاید ”‏اپنی مُقدس جگہ میں“‏
لفظی ترجمہ:‏ ”‏سر کا قلعہ“‏
یا شاید ”‏فصیل‌دار“‏