زبور 8:1-9
موسیقار کے لیے۔ اِس نغمے کو گِتّیت* کے مطابق گایا جائے۔ داؤد کا نغمہ۔
8 اَے یہوواہ ہمارے مالک! تیرا نام پوری زمین پر کتنا عظیمُالشان ہے!تیری شانوشوکت آسمان سے بھی کہیں زیادہ بلند ہے!*
2 تُو نے چھوٹے اور دودھ پیتے بچوں کے مُنہ سےاپنے مخالفوں کے سامنے اپنی طاقت ظاہر کی ہےتاکہ دُشمنوں اور بدلہ لینے والوں کے مُنہ بند کر سکے۔
3 جب مَیں آسمان کو دیکھتا ہوں جسے تُو نے اپنے ہاتھوں* سے بنایا ہےاور چاند ستاروں کو دیکھتا ہوں جنہیں تُو نے خلق کِیا ہے
4 تو سوچتا ہوں کہ فانی اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھےاور اِنسان کا بیٹا کیا ہے کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟
5 تُو نے اُسے فرشتوں سے تھوڑا کمتر کر دیا؛*تُو نے اُسے شان اور عظمت کا تاج پہنایا۔
6 تُو نے اُسے اُن چیزوں پر اِختیار بخشا جو تُو نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہیں؛تُو نے ساری چیزیں اُس کے پاؤں تلے کر دیں
7 یعنی ساری بھیڑ بکریاں، گائے بیل اور جنگلی جانور؛
8 آسمان کے پرندے اور سمندر کی مچھلیاںبلکہ سمندر میں تیرنے والے سارے جاندار۔
9 اَے یہوواہ ہمارے مالک! تیرا نام پوری زمین پر کتنا عظیمُالشان ہے!
فٹ نوٹس
^ ”الفاظ کی وضاحت“ کو دیکھیں۔
^ یا شاید ”تیری شانوشوکت کا ذکر آسمان سے اُوپر ہوتا ہے!“
^ لفظی ترجمہ: ”اپنی اُنگلیوں“
^ یا ”اُسے اُن سے تھوڑا کمتر کر دیا جو خدا کی طرح ہیں؛“