مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) جنوری 2018ء
مطالعے کے مضامین برائے 26 فروری–1 اپریل 2018ء
”وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے“
جیسے جیسے اِس بُری دُنیا کا خاتمہ نزدیک آ رہا ہے، ہمیں یہ توقع رکھنی چاہیے کہ ہمیں اَور زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2018ء کی سالانہ آیت اِس بات کو یاد رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے کہ یہوواہ ہمیں طاقت بخشتا ہے۔
یادگاری تقریب—خدا کے بندوں کے بےمثال اِتحاد کا ثبوت
یادگاری تقریب کے ذریعے خدا کے بندوں کا اِتحاد کیسے بڑھتا ہے؟ یادگاری تقریب آخری دفعہ کب منائی جائے گی؟
اُس کے حضور کیوں دیں جس کے پاس سب کچھ ہے؟
یہوواہ کے لیے محبت ظاہر کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم اُس کے حضور دیں۔ جب ہم اپنی قیمتی چیزوں کو یہوواہ کی بڑائی کے لیے اِستعمال کرتے ہیں تو ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے؟
ایسی محبت جو حقیقی خوشی کا باعث ہے
خدا ہمیں جس قسم کی محبت رکھنے کو کہتا ہے اور 2-تیمُتھیُس 3:2-4 میں جس قسم کی محبت کا ذکر کِیا گیا ہے، اُس میں کیا فرق ہے؟ اِس سوال پر غور کرنے سے ہم یہ جان پائیں گے کہ ہم وہ محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں جس سے حقیقی خوشی اور اِطمینان ملتا ہے۔
کیا آپ دُنیا کے لوگوں سے فرق نظر آتے ہیں؟
اِس آخری زمانے میں لوگوں میں پائی جانے والی خصلتیں اُن خوبیوں سے بہت فرق ہیں جو خدا کے بندوں میں پائی جاتی ہیں۔