تیسرا اُصول—آپس میں تعاون کریں
تیسرا اُصول—آپس میں تعاون کریں
”ایک سے دو بہتر ہیں . . . کیونکہ اگر وہ گِریں تو ایک اپنے ساتھی کو اُٹھائے گا۔“—واعظ ۴:۹، ۱۰۔
اِس اُصول کی وضاحت۔ خوشگوار گھریلو زندگی گزارنے والے جوڑے خدا کے اِس انتظام کی عزت کرتے ہیں کہ شوہر گھر کا سردار ہے۔ (افسیوں ۵:۲۲-۲۴) اِس کے باوجود وہ یہ سمجھتے ہیں کہ گھریلو خوشی کے لئے علیٰحدہعلیٰحدہ نہیں بلکہ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے والے میاںبیوی میں ایک جذباتی لگاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔ بائبل کے مطابق وہ ”ایک تن“ ہو جاتے ہیں یعنی اُن کے درمیان ایک قریبی اور اٹوٹ بندھن قائم ہو جاتا ہے۔—پیدائش ۲:۲۴۔
اِس اُصول کی اہمیت۔ اگر شوہر اور بیوی ایک دوسرے سے تعاون نہ کریں تو چھوٹیچھوٹی باتیں بھی بہت بڑے مسئلے بن جاتی ہیں۔ اِس صورت میں وہ مسئلے حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر نکتہچینی کرنے لگتے ہیں۔ یہ بات ازدواجی بندھن کو کمزور کرتی ہے۔ آئیں اِس سلسلے میں ایک مثال پر غور کریں۔ ایک ہوائی جہاز میں دو پائلٹ ہوتے ہیں۔ ایک جہاز کا کپتان ہوتا ہے اور دوسرا اُس کا مددگار ہو تا ہے۔ یہ دونوں آپسی تعاون سے جہاز کو منزل تک پہنچاتے ہیں۔ لیکن اگر یہی پائلٹ الگالگ جہاز چلاتے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے آ جائیں تو جہاز آپس میں ٹکرا جائیں گے۔ ایسے ہی جب میاںبیوی ایک کپتان اور مددگار پائلٹ کی طرح آپس میں تعاون کرتے ہیں تو اُن کا رشتہ مضبوط ہو جاتا ہے۔ لہٰذا، اختلافات پیدا ہونے کی صورت میں ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے مل کر اِن کا حل تلاش کریں۔
مشق۔ نیچے دئے گئے سوالوں کی مدد سے اپنا جائزہ لیں اور یہ دیکھیں کہ آپ کس حد تک اپنے جیونساتھی سے تعاون کرتے ہیں۔
▪ کیا مَیں یہ سوچتا ہوں کہ سارے پیسے میرے ہی ہاتھ میں رہیں کیونکہ یہ ”میری کمانی“ ہے؟
▪ کیا مجھے اپنے ساتھی کے رشتےداروں سے ملناجلنا پسند نہیں حالانکہ اُسے اُن سے بہت پیار ہے؟
▪ کیا مجھے آراموسکون کے لئے اپنے ساتھی سے الگ وقت گزارنا پڑتا ہے؟
اِس اُصول پر عمل کریں۔ چند ایسے طریقوں کے بارے میں سوچیں جن سے آپ اپنے جیونساتھی کے ساتھ زیادہ تعاون کر سکتے ہیں۔
اپنے ساتھی کی رائے لیں کہ اِس سلسلے میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟
[صفحہ ۵ پر تصویر]
جہاز کے کپتان اور مددگار پائلٹ کی طرح آپس میں تعاون کریں