مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ہدایت کا بہترین ذریعہ

ہدایت کا بہترین ذریعہ

ہدایت کا بہترین ذریعہ

یہوواہ خدا کی حکمت اور طاقت لامحدود ہے اور اُس کی ذات محبت ہے۔‏ (‏۱-‏یوحنا ۴:‏۸‏)‏ لیکن ہم دیکھ چکے ہیں کہ شیاطین ایسے نہیں ہیں۔‏ یہوواہ خدا ہمیشہ ہمارا بھلا چاہتا ہے،‏ اُس کی ہدایت ہمیشہ فائدہ‌مند ہوتی ہے اور ہمیں اِس کے لئے کوئی قیمت ادا نہیں کرنی پڑتی۔‏ اِس کے برعکس عاملوں اور پیروں سے ہدایت حاصل کرنے کے لئے لوگ اکثر بھاری قیمت ادا کرتے ہیں اور نقصان بھی اُٹھاتے ہیں۔‏ پاک صحیفوں میں یہوواہ خدا کہتا ہے:‏ ”‏آؤ اَے سب پیاسے لوگو [‏جو میری تلاش کر رہے ہو]‏،‏ پانی کے پاس آؤ؛‏ اور تم جن کے پاس پیسے نہیں،‏ آؤ،‏ خریدو اور کھاؤ!‏ آؤ بِنانقدی اور بِناقیمت مے اور دودھ خریدو۔‏ جو روٹی نہیں تم اُس چیز کے لئے پیسہ کیوں خرچ کرتے ہو،‏ اور جو شے سیر نہیں کرتی اُس کے واسطے محنت کیوں کرتے ہو؟‏ سنو،‏ میری سنو اور جو چیز اچھی ہے وہی کھاؤ،‏ اور تمہاری جان لذیذ کھانوں کے مزے لے گی۔‏“‏—‏یسعیاہ ۵۵:‏۱،‏ ۲‏،‏ نیو اردو بائبل ورشن۔‏

بائبل خالق کے الہام سے لکھی گئی ہے۔‏ اِس لئے اِس کا پیغام ہمارے لئے اُمید کی کِرن ہے۔‏ اِس میں درج ہدایات پر عمل کرنے سے ہم شیاطین کے پھندوں سے بچیں گے اور ہماری زندگی بامقصد ہو گی۔‏ اِن سے بہتر ہدایات ہمیں اَور کہیں نہیں مل سکتیں۔‏ آئیں،‏ بائیں طرف دئے گئے سوالوں پر غور کریں اور دیکھیں کہ بائبل سے اِن کے کیا جواب دئے گئے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۷ پر بکس]‏

ہم روحانی اطمینان‌وسکون کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏ بائبل میں لکھا ہے:‏ ”‏مَیں ہی [‏یہوواہ]‏ تیرا خدا ہوں جو تجھے فائدہ‌مند باتیں سکھاتا ہوں اور اُس راہ کی تجھے ہدایت کرتا ہوں جس میں تجھے چلنا ہے۔‏ کاش کہ تُو میرے حکموں کا شنوا ہوتا تو تیری سلامتی دریا کی طرح اور تیری راستبازی سمندر کی موجوں کی مانند ہوتی۔‏“‏—‏یسعیاہ ۴۸:‏۱۷،‏ ۱۸‏،‏ کیتھولک ترجمہ۔‏

کیا بُرائی کبھی ختم ہوگی؟‏ پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏راستباز مُلک میں بسیں گے اور کامل اُس میں آباد رہیں گے۔‏ لیکن شریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جائیں گے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جائیں گے۔‏“‏ (‏امثال ۲:‏۲۱،‏ ۲۲‏)‏ خدا بُرے انسانوں اور بُرے فرشتوں کو بالکل ایسے ہی تباہ کر دے گا جیسے کوئی چیز آگ میں جل کر بھسم ہو جاتی ہے۔‏—‏مکاشفہ ۲۰:‏۱۰،‏ ۱۴‏۔‏

کیا ہمیں ہمیشہ تک دُکھ‌درد سہنا پڑے گا؟‏ پاک صحیفوں میں یہ اُمید دی گئی ہے:‏ ”‏دیکھ خدا کا خیمہ آدمیوں کے درمیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرے گا اور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خدا آپ اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خدا ہوگا۔‏ اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دے گا۔‏ اِس کے بعد نہ موت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔‏ نہ آہ‌ونالہ نہ درد۔‏ پہلی چیزیں [‏یعنی موجودہ مسائل]‏ جاتی رہیں۔‏“‏—‏مکاشفہ ۲۱:‏۳،‏ ۴‏۔‏

ہم دیکھ چکے ہیں کہ شیاطین جھوٹے اور مکار ہیں۔‏ لیکن یہوواہ خدا کبھی جھوٹ نہیں بولتا بلکہ وہ ’‏جھوٹ بول ہی نہیں سکتا۔‏‘‏ (‏ططس ۱:‏۲‏)‏ اگلے مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ ہم خدا کے کلام میں پائی جانے والی سچائیوں کو جاننے سے وہموں اور جھوٹے عقیدوں کی قید سے آزاد ہو سکتے ہیں اور ہمیں ہمیشہ کی زندگی مل سکتی ہے۔‏—‏یوحنا ۸:‏۳۲؛‏ ۱۷:‏۳‏۔‏