”مقررہ وقت“ جلد آنے والا ہے
”مقررہ وقت“ جلد آنے والا ہے
حبقوق نبی کی طرح یسوع مسیح کے شاگرد بھی دُکھتکلیف کا خاتمہ دیکھنا چاہتے تھے۔ جب وہ یہ سمجھ گئے کہ خدا کی بادشاہت زمین کے مسائل کو حل کرے گی تو اُنہوں نے یسوع مسیح سے پوچھا: ”یہ باتیں کب ہوں گی؟ اور تیرے [بادشاہت میں] آنے اور دُنیا کے آخر ہونے کا نشان کیا ہوگا؟“ (متی ۲۴:۳) اِس کے جواب میں یسوع مسیح نے کہا کہ صرف یہوواہ خدا ہی اُس وقت کے بارے میں جانتا ہے جب اُس کی بادشاہت زمین کا مکمل اختیار سنبھالے گی۔ (متی ۲۴:۳۶؛ مر ۱۳:۳۲) تاہم، یسوع مسیح اور دیگر رسولوں نے کچھ ایسے واقعات کا ذکر کِیا جن سے ظاہر ہوگا کہ وقت نزدیک ہے۔— ساتھ دئے گئے بکس پر غور کریں۔
آپ ضرور اِس بات سے اتفاق کریں گے کہ یہ باتیں دُنیا میں عام ہیں۔ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ پوری دُنیا میں خدا کے کلام کی تعلیم دینے کا کام کِیا جائے گا۔ اُس نے کہا: ”بادشاہی کی اِس خوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہوگی تاکہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہوگا۔“—متی ۲۴:۱۴۔
آجکل پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ یہ کام کر رہے ہیں۔ تقریباً ۲۳۶ ممالک میں ۷۰ لاکھ سے زائد یہوواہ کے گواہ لوگوں کو یہ بتا رہے ہیں کہ خدا کی بادشاہت کیا کرے گی۔ وہ اُنہیں خدا کے معیاروں کے متعلق سیکھنے میں مدد دے رہے ہیں جو یہ چاہتا ہے کہ دُکھتکلیف کا خاتمہ ہو جائے۔ پس، خدا کی بادشاہت کے بارے میں علم حاصل کرتے رہیں۔ یوں آپ دُکھتکلیف سے پاک دُنیا میں ہمیشہ تک زندہ رہنے کے قابل ہوں گے۔
[صفحہ ۸ پر بکس]
آخری زمانے کے متعلق صحائف
• پوری دُنیا میں جنگیں ہوں گی
• بڑےبڑے زلزلے آئیں گے
• خوراک کی کمی ہوگی
• وبائیں پھیلیں گی
• جُرم میں اضافہ ہوگا
• لوگوں میں محبت ٹھنڈی پڑ جائے گی
• زمین کے ماحول کو تباہ کِیا جائے گا
• لوگ پیسے کے پیچھے بھاگیں گے
• بچے ماںباپ کے نافرمان ہوں گے
• لوگ خودغرض ہوں گے
• رشتےداروں میں محبت کم ہو جائے گی
• لوگ سنگدل ہوں گے
• لوگ بےضبط ہوں گے
• لوگ نیکی کے دُشمن ہوں گے
• لوگ خدا کی نسبت عیشوعشرت کو زیادہ پسند کریں گے
• لوگ محض دکھاوے کے لئے خدا کی عبادت کریں گے
• بہت سے لوگ جھوٹی تعلیم پھیلائیں گے
• سچے مسیحیوں کو ستایا جائے گا
• لوگ بائبل کی آگاہیوں پر دھیان نہیں دیں گے
[صفحہ ۸ پر تصویر]
پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہ لوگوں کو خدا کی بادشاہت کی تعلیم دیتے ہیں