مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا خدا ایسی حکومت لائے گا جو ساری زمین پر حکمرانی کرے گی؟‏

کیا خدا ایسی حکومت لائے گا جو ساری زمین پر حکمرانی کرے گی؟‏

پاک صحیفوں کی تعلیم

کیا خدا ایسی حکومت لائے گا جو ساری زمین پر حکمرانی کرے گی؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔‏ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ ہمیں ایسی حکومت کی ضرورت کیوں ہے جو ساری زمین پر حکمرانی کرے؟‏

آج‌کل بہت سے مسائل ایسے ہیں جو پوری دُنیا میں پائے جاتے ہیں۔‏ کچھ ملکوں میں بہت سے لوگ غریب ہیں اور ناانصافی کا شکار ہیں جبکہ کچھ ملکوں میں لوگ ضرورت سے زیادہ امیر ہیں۔‏ اِس لئے ہمیں ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو ساری زمین پر حکمرانی کرے اور ہر چیز کو سب انسانوں میں برابر تقسیم کرے۔‏‏—‏واعظ ۴:‏۱؛‏ ۸:‏۹ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ ساری زمین پر حکمرانی کرنے کے لائق کون ہے؟‏

زیادہ‌تر لوگ اِس بات سے اتفاق نہیں کریں گے کہ ایک ہی شخص ساری زمین پر حکمرانی کرے۔‏ اُن کے خیال میں ایک شخص اِتنی بڑی ذمہ‌داری اچھی طرح پوری نہیں کر سکتا۔‏ اِس کے علاوہ یہ ممکن نہیں کہ ایک انسان ساری دُنیا کو پسند آئے۔‏ یہ بھی سچ ہے کہ جب کسی کو اختیار ملتا ہے تو وہ اکثر اِسے اپنے فائدے کے لئے استعمال کرتا ہے۔‏ اِس لئے لوگ کسی ایک شخص کو ساری دُنیا کا اختیار دینے سے ڈرتے ہیں۔‏‏—‏امثال ۲۹:‏۲؛‏ یرمیاہ ۱۰:‏۲۳ کو پڑھیں۔‏

یہوواہ خدا نے اپنے بیٹے یسوع مسیح کو چُنا ہے تاکہ وہ ہمیشہ تک زمین پر حکومت کرے۔‏ (‏لوقا ۱:‏۳۲،‏ ۳۳‏)‏ یسوع مسیح خود زمین پر انسانوں کے ساتھ رہ چکے ہیں۔‏ اُنہوں نے بیماروں کو شفا دی تھی،‏ لوگوں کو تعلیم دی تھی اور بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا تھا۔‏ (‏مرقس ۱:‏۴۰-‏۴۲؛‏ ۶:‏۳۴؛‏ ۱۰:‏۱۳-‏۱۶‏)‏ لہٰذا یسوع مسیح سے اچھا حکمران اَور کوئی نہیں ہو سکتا۔‏‏—‏یوحنا ۱:‏۱۴ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ کیا ایک حکمران واقعی ساری زمین پر حکومت کر سکتا ہے؟‏

خدا نے اپنے بیٹے کو مقرر کِیا ہے کہ وہ آسمان سے زمین پر حکمرانی کرے۔‏ (‏دانی‌ایل ۷:‏۱۳،‏ ۱۴‏)‏ جس طرح یہ ضروری نہیں کہ ایک حکمران اپنے ملک کے ہر شہر میں موجود ہو اُسی طرح یہ بھی ضروری نہیں کہ یسوع مسیح انسانوں پر حکمرانی کرنے کے لئے زمین پر موجود ہوں۔‏‏—‏متی ۸:‏۵-‏۹،‏ ۱۳ کو پڑھیں۔‏

کیا ہر انسان یسوع مسیح کو اپنا حکمران قبول کرے گا؟‏ جی‌نہیں۔‏ صرف وہی لوگ اُنہیں اپنا حکمران مانیں گے جو نیکی سے محبت رکھتے ہیں۔‏ یہوواہ خدا زمین سے اُن لوگوں کو ختم کر دے گا جو یسوع مسیح جیسے شفیق اور مہربان حکمران کو رد کریں گے۔‏‏—‏زبور ۳۷:‏۹-‏۱۱ کو پڑھیں۔‏

۴.‏ یسوع مسیح مستقبل میں کیا کریں گے؟‏

جس طرح ایک چرواہا اپنی بھیڑوں کو جمع کرتا ہے اُسی طرح یسوع مسیح اِس وقت تمام قوموں سے حلیم لوگوں کو جمع کر رہے ہیں اور اُنہیں خدا کے معیاروں کی تعلیم دے رہے ہیں۔‏ (‏یوحنا ۱۰:‏۱۶؛‏ ۱۳:‏۳۴‏)‏ ایسے لوگ یسوع مسیح اور اُن کی حکمرانی کے حمایتی بن جاتے ہیں۔‏ (‏زبور ۷۲:‏۸؛‏ متی ۴:‏۱۹،‏ ۲۰‏)‏ پوری دُنیا میں یسوع مسیح کی رعایا یہ پیغام سنا رہی ہے کہ وہ بادشاہ بن چکے ہیں۔‏‏—‏متی ۲۴:‏۱۴ کو پڑھیں۔‏

جلد ہی یسوع مسیح اپنے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے انسانوں کو تمام حکومتوں سے چھٹکارا دِلائیں گے۔‏ اُنہوں نے اپنے وفادار پیروکاروں میں سے کچھ کو چنا ہے تاکہ وہ اُن کے ساتھ آسمان پر بادشاہ بنیں اور زمین پر حکمرانی کریں۔‏ (‏دانی‌ایل ۲:‏۴۴؛‏ ۷:‏۲۷‏)‏ یسوع مسیح کی حکمرانی کے دوران زمین پر لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں تعلیم دی جائے گی۔‏ زمین کو ویسا ہی فردوس بنا دیا جائے گا جیسا آدم اور حوا کے زمانے میں تھا۔‏‏—‏یسعیاہ ۱۱:‏۳،‏ ۹؛‏ متی ۱۹:‏۲۸ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر ۸ کو دیکھیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏