چوکس رہیں!
کیا سب نسلوں کے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہو سکتا ہے؟—پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ سب نسلوں کے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہو۔ لیکن اُن کا یہ خواب ابھی تک پورا نہیں ہوا۔
”نسلی تعصب پوری دُنیا میں کئی تنظیموں، معاشروں اور عام لوگوں کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے۔ اِس کی وجہ سے لوگوں کو ایک لمبے عرصے سے نااِنصافی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔“—انتونیو گوئترس، اقوامِمتحدہ کے سیکرٹری جنرل۔
کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب سب نسلوں کے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہو؟ پاک کلام میں اِس بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟
خدا ہر نسل کے لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے؟
پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا فرق فرق نسلوں کے لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے۔
”[خدا] نے ایک آدمی کے ذریعے تمام قوموں کو پیدا کِیا تاکہ وہ زمین پر رہیں۔“—اعمال 17:26۔
”خدا تعصب نہیں کرتا بلکہ وہ ہر قوم سے اُن لوگوں کو قبول کرتا ہے جو اُس کا خوف رکھتے اور اچھے کام کرتے ہیں۔“—اعمال 10:34، 35۔
پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ سب اِنسان ایک ہی خاندان ہیں اور خدا ہر نسل کے لوگوں کو قبول کرتا ہے۔
سب نسلوں کے لوگوں کے ساتھ برابر کا سلوک کب ہوگا؟
خدا کی بادشاہت میں جو کہ ایک آسمانی حکومت ہے، سب نسلوں کے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہوگا۔ یہ حکومت لوگوں کو سکھائے گی کہ وہ اپنے دل سے ہر طرح کا تعصب کیسے نکال سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح کیسے رہ سکتے ہیں۔
’دُنیا کے باشندے صداقت [”نیکی،“ ترجمہ نئی دُنیا] سیکھیں گے۔‘—یسعیاہ 26:9۔
”صداقت [”نیکی،“ ترجمہ نئی دُنیا] کا انجام صلح ہوگا اور صداقت [”نیکی،“ ترجمہ نئی دُنیا] کا پھل ابدی آرامواطمینان ہوگا۔“—یسعیاہ 32:17۔
آج لاکھوں لوگ پاک کلام سے سیکھ رہے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ عزت و احترام سے کیسے پیش آ سکتے ہیں۔
اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے کہ دُنیا میں اِنصاف کیسے قائم ہوگا، اِس ویڈیو کو دیکھیں: ”رفیکا مورس: مَیں نااِنصافی کے خلاف لڑنا چاہتی تھی۔“
اِس بارے میں ایک مثال دیکھنے کے لیے کہ لوگ کس طرح اپنے دل سے تعصب کو ختم کر کے ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت سے رہ رہے ہیں، اِس ویڈیو کو دیکھیں: ”حقیقی محبت کی نفرت پر مکمل فتح—مگر کب؟“