یہوواہ کے گواہ گھر گھر کیوں جاتے ہیں؟
یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ وہ جا کر سب قوموں کے لوگوں میں سے شاگرد بنائیں۔ (متی 28:19، 20) اُنہوں نے اُن کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ لوگوں کے گھروں میں جا کر بادشاہت کی خوش خبری سنائیں۔ (متی 10:7، 11-13) اُن کی موت کے بعد اُن کے پیروکاروں نے اِس کام کو جاری رکھا اور عوامی جگہوں پر اور گھر گھر جا کر لوگوں کو تعلیم دی۔ (اعمال 5:42؛ 20:20) یسوع کے اُن پیروکاروں کی طرح ہم بھی گھر گھر جا کر لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ یہ طریقہ بہت مؤثر ہے۔